the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے منگل کو شمال مشرقی امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے پرائمری صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیے اپنی اپنی پوزیشنز کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہاں ٹرمپ نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریفوں اوہائیو کے گورنر جان کیسک نے 25 اور ٹیکساس سے سینیٹر ٹیڈ کروز نے 15 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن نے 57 فیصد اور ان کے حریف ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز نے 42 فیصد ووٹ حاصل



کیے۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل مندوبین کی حمایت حاصل کرنے کے مقابلے میں بھی ٹرمپ اور کلنٹن اپنے اپنے حریفوں سے خاصے آگے ہیں۔

ٹرمپ نیویارک کے تمام 95 ریپبلکن مندوبین کی حمایت حاصل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں جس کے بعد انھیں مجموعی طور پر 835 مندوبین کی حمایت حاصل ہو جائے گی جب کہ ان کے حریف ٹیڈ کروز کے حامی مندوبین کی تعداد 559 ہے جب کہ کیسک کو صرف 150 مندوبین کی حمایت حاصل ہو سکی ہے۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے امیدوار کو 1237 مندوبین کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔

فتح کے بعد ٹرمپ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک زبردست ہفتہ رہا۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.